اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے جنگ بندی کے معاہدے پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل یو این کا بیان جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو خطے کے امن کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن و علاقائی استحکام میں کردار کو اہمیت دیتا ہے۔