یومِ شہادت حضرت علیؓ : ایدھی فاؤنڈیشن کے خصوصی انتظامات

لاہور(کرائم رپورٹر)21 رمضان المبارک، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن نے طبی امداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مرکزی جلوس کے ہمراہ 150 ایدھی رضاکاروں اور 50 ایدھی ایمبولینسز کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکیشہر کے مرکزی جلوس کے راستوں اور اہم مقامات پر ایمبولینسز اور رضاکار موجود رہیں گیان مقامات میں مسجد وزیر خان، رنگ محل چوک، پانی والا تالاب، حکیمہ والا بازار، اندرون بھاٹی گیٹ اور گامے شاہ کے علاقے شامل ہیں۔ایدھی رضاکار جلوس کے دوران کسی بھی عزادار کو فوری طبی امداد کے لیے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کریں گیایدھی ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ایدھی کنٹرول روم 115 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے