نیویارک، جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار

نیویارک(آئی این پی )نیویارک میں  جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائیوں کو مجرم قرار دے دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے  مطابق جنسی استحصال کے مقدمے میں  مجرم قرار دیے جانے والے بھائیوں میں اورن، تال اور ایلون الیگزینڈر شامل ہیں جو معروف رئیل اسٹیٹ بروکرز ہیں۔استغاثہ کے مطابق اورن،تال اورایلون الیگزینڈر نے7 متاثرہ خواتین کو دھوکے سے تقریبات میں بلایا اورمنشیات دِیں جس کے بعد ان خواتین اورکم عمرلڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے  مطابق اورن، تال اور ایلون الیگزینڈرکو استغاثہ کے الزامات ثابت ہونے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔