کراچی (آئی این پی) عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا15ہزار700روپے فی تولہ مہنگاہو گیا،سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 4ہزار162روپے ہو گئی، ادھر چاندی کی قیمت میں فی تولہ 440روپے اضافہ دیکھا گیا،فی تولہ چاندی کی قیمت 8ہزار184روپے ہو گئی ۔