اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گزشتہ 30 سال سے ٹیلی کام سیکٹر کے مسابقتی رولز نہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سینٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ گزشتہ تیس سال سے ٹیلی کام کمپٹیشن رولز نہیں بنائے گئے، جب کہ حال ہی میں 2 ٹیلی کام کمپنیوں کا انضمام ہوا ہے