ضروری اشیاء کی فراہمی اور معاشی استحکام ترجیح ہے:وزیرخزانہ

 عالمی منڈیوں، سپلائی چین اور توانائی مارکیٹس کی نگرانی کی جارہی ہے:محمد اورنگزیب کی پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  ضروری اشیاء کی فراہمی اور معاشی استحکام ترجیح ہے،معاشی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطہ میکنزم قائم کیا گیا ہے اورعالمی منڈیوں، سپلائی چین اور توانائی مارکیٹس کی نگرانی کی جارہی ہے۔وزیر خزانہ کی پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں مالیاتی استحکام پر مشاورت کی گئی اورحکومت، اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سیکٹر کے درمیان قریبی رابطوں پر زوردیا گیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ معاشی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطہ میکنزم قائم کیا گیا ہے اورعالمی منڈیوں، سپلائی چین اور توانائی مارکیٹس کی نگرانی کی جارہی ہے، مہنگائی اور بیرونی کھاتوں پر ممکنہ اثرات کا جائزہ جاری ہے، ضروری اشیاء کی فراہمی اور معاشی استحکام ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر مالیاتی نظام کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خزانہ نے بینکنگ صنعت کو کاروبار اور صارفین کی حمایت جاری رکھنے کی ہدایت کی اور مالیاتی خدمات اور ادائیگی نظام بلا تعطل جاری رکھنے پر زوردیا