پی ایچ اے کے زیر اہتمام داتا دربارمیٹرو پل کے نیچے شجرکاری

لاہور ( کرائم رپورٹر  )پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام داتا دربارمیٹرو پل کے نیچے بہارشجرکاری مہم کے تحت گرین کور کو بڑھانے کیلئے سنٹر میڈین پرسایہ دار درختوں کی شجرکاری کی گئی۔ مہم کے تحت 4ہزار مولسری،گرین، بلیک اور ییلوفائیکس کے سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی گئی۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پی ایچ اے شاہ نواز وٹو کی نگرانی میں شجرکاری کی گئی۔