میٹرو بس سٹیشن پرمسافر ٹوکن کیلئے خوار

 شاہدرہ میٹروسٹیشن پر خاص طور پر مسافر ٹوکن نہ ملنے پر لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار پر مجبور ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں : مسافر
 لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ سے لے کر گجومتہ تک تمام میٹرو بس سٹیشن پرمسافر ٹوکن کیلئے خوار ہورہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شاہدرہ میٹروسٹیشن پر خاص طور پر مسافر ٹوکن نہ ملنے پر لمبی قطاروں میں گھنٹوں ٹوکن کے لئے خوار ہوتے رہتے ہیں۔اکثر مسافر میٹرو بس کے ٹوکن کیلئے خوار ہونے کی بجائے رکشوں پر سفر کو ترجیج دینے لگے ہیں۔مسافروں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ مسافروں کی پریشانی دور کریں اور ٹوکن کی آسانی سے فراہمی کی ہدایت کریں