گارڈ نے سکول میں داخل ہونے سے پہلے ماسک اتارنے کا کہا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے سکول کے سیکورٹی گارڈ سعید کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گارڈ سعید کوزخمی کرنیوالے گرفتار ملزمان میں عباس اور آصف شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ عبدالمنان کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا اور اس کی رائفل بھی لے کر فرار ہو گئے تھے،سیکورٹی گارڈ نے سکول میں داخل ہونے سے پہلے انہیں ماسک اتارنے کا کہا تھاملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان سے گارڈ کی رائفل، پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں،ملزمان کے خلاف تمام ثبوتوں کی روشنی میں چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے