بی جے پی رہنما کو 13خواتین سے زیادتی پر40 سالہ قید

سدنی (آن لائن)آسٹریلوی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بالیش دھنکھڑ کو 5 کورین خواتین سمیت 13 خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے بھارتی نژاد شخص کو سفاک سیریل ریپسٹ قرار دیتے ہوئے سخت سزا سنائی ہے جس کے تحت بالیش دھنکھڑ 30 سال قید کے دوران پیرول پر بھی جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ بالیش دھنکھڑ نے جنوبی کوریائی 21 سے 27 سالہ 5 خواتین کو نوکری کا جھانسا دے کر نشہ آور ادویات دیں اور ان خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، صرف یہی نہیں اپنے جرائم کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔