بھارت: دبلا ہونے کیلئے 6ماہ تک پانی پر گزارا کرنیوالی لڑکی چل بسی

 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی شہر تھیلاسری سے تعلق رکھنے والی 18سالہ لڑکی کی سمارٹ نظر آنے کی خواہش اس کی زندگی کے خاتمے کا سبب بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18سالہ سری نندا وزن کم کرنے کیلئے مختلف ٹوٹکوں پر عمل کرتی تھی اور وہ6ماہ سے صرف پانی پر زندہ تھی، جس پر اس کی طبعیت بگڑگئی ۔ ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ سری نندا کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا، سری نندا کا وزن صرف 24 کلو تھا اور اس کی شوگر لیول، سوڈیم اور بی پی کم تھا تاہم طبی امداد کے باوجود  اس کی حالت بہتر نہ ہوسکی اور وہ دم توڑ گئی۔