لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قصور(خصوصی رپورٹ) الہ آباد سے لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ۔ تھانہ الہ آباد کے علاقہ محلہ روشن آباد کی رہائشی لیاقت علی کی 15 سالہ بیٹی (ث) گھر کے قریب موٹر پر کپڑے دھونے گئی، تاہم واپس نہ آئی۔اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکی کی تلاش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ (ث) بی بی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔