بلند شہر (آئی این پی) بھارت میں ایک بندر وکیل سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا اور پیسے ہوا میں اڑا دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر بلند شہر میں پیش آیا جہاں ایک وکیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ جائیداد کی رجسٹری کے لیے اسٹامپ پیپر خریدنے جا رہا تھا کہ کچہری روڈ پر اچانک ایک بندر وکیل کے ہاتھوں سے بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکیل نے بتایا کہ بیگ میں 2 لاکھ روپے موجود تھے۔