بلاول بھٹو کا بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز، جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، احمد آباد کے قریب پرواز کے کچھ ہی دیر بعد افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی۔انہوں نے لکھا کہ یہ سانحہ سن کر دل انتہائی دکھی ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی مگر اڑان بھرنے کے فوراً بعد احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گئی، جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔