مستقل اساتذہ و محققین کیلئے 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ بحال

ریلیف نہ صرف موجودہ مالی سال بل کہ سابقہ ٹیکس سال 2023 اور 2024 پر بھی لاگو ہوگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجٹ 2025 میں ملک بھر کے مستقل اساتذہ اور محققین کیلئے 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک بھر کے مستقل اساتذہ اور محققین کو ریلیف دیا، جو نہ صرف موجودہ مالی سال بل کہ سابقہ ٹیکس سال 2023 اور 2024 پر بھی لاگو ہوگا۔ اس سے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو زبردست مالی ریلیف حاصل ہوگا۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف مالی ریلیف فراہم کرے گا بل کہ حکومت کے تعلیمی اور تحقیقی شعبے کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا مظہر بھی ہے ۔