نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا

  جدہ (آئی این پی )سعودی حکومت نے حج سیزن 2025کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کاکہناہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیاہے اور Nusukایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔