کراچی(آئی این پی )کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 152قیدیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 73قیدی ابھی تک مفرور ہیں اور ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران جیل حکام نے قیدیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جس کے دوران 10اضافی قیدی جیل کے احاطے سے لاپتا پائے گئے ان میں سے بیشتر قیدیوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل جاری ہے۔