22سالہ ثنا شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ، شوہر فرار ، گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر)دوسری شادی کی اجازت کیوں نہیں دی چوہنگ کے علاقہ میں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی،خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء کے نام سے ہوئی،فائرنگ کے واقعہ کے بعد شوہر موقع سے فرار ہوگیاترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے مفرور ملزم اخلاق کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی،ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا