لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی عدالتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 14 جولائی سے تعطیلات کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر چیف جسٹس سمیت 14 ججز ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ (لاہور) پر مخصوص کیٹگریز کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
ڈویژن بنچز کی تفصیل:
ڈویژن بنچ نمبر 1:
چیف جسٹس عالیہ نیلم
جسٹس عبہر گل
سماعت کریں گے: تمام نوعیت کے مقدمات
ڈویژن بنچ نمبر 2:
جسٹس شمس محمود مرزا
جسٹس محمد رضا قریشی
سماعت کریں گے: سول (دیوانی) مقدمات
ڈویژن بنچ نمبر 3:
جسٹس سید شہباز علی رضوی
جسٹس چوہدری سلطان محمود
سماعت کریں گے: فوجداری مقدمات (کریمنل کیسز)
ڈویژن بنچ نمبر 4:
جسٹس فیصل زمان خان
جسٹس احسن رضا کاظمی
سماعت کریں گے: دیوانی نوعیت کے مقدمات
سنگل بنچز کی تفصیل:
ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔ اس کے علاوہ درج ذیل معزز ججز صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے:
جسٹس طارق سلیم شیخ
جسٹس مزمل اختر شبیر
جسٹس فاروق حیدر
جسٹس محمد امجد رفیق
جسٹس خالد اسحاق
جسٹس ملک جاوید اقبال وینس