راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی کے علاقے ہمک ٹائون میں اے سی بنانے والی ایک فیکٹری میں صبح سویرے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 9شیڈز مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے فیکٹری کے گودام میں موجودسکریپ کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے پوری عمارت میں شدت اختیار کرلی۔فائرفائٹرز نے تین گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔