امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے، عطا تارڑ

امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں امن کا پیغام عام کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہو رہی ہے اور دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے لیے بعض عناصر افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں، اس لیے امن کے پیغام کو عام کرنا ہی موجودہ حالات میں مؤثر راستہ ہے۔