لاس اینجلس: ایرانی مظاہرین پر ٹرک کی ٹکر، متعدد زخمی، ڈرائیور گرفتار

لاس اینجلس: ایرانی مظاہرین پر ٹرک کی ٹکر، متعدد زخمی، ڈرائیور گرفتار

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے چند کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی حکومت نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق دو ہفتے کے مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ امریکی تنظیم ایچ آر اے این اے کے دعوے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 490 تک پہنچ گئی ہے۔