صبح 7 بج کر 20 منٹ پر دھماکے کی اطلاع آئی، ریسکیو آپریشن تقریبا مکمل ،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر دھماکے کی اطلاع آئی، ریسکیو آپریشن تقریبا مکمل ہو چکا ہے،اب تک 8 اطلاعات ہو چکی ہیں، زخمیوں میں سے کسی کی جان خطرے میں نہیں،دھماکہ گیس لیکج سے پیش آیا ‘اگر کسی گھر میں کوئی دراڑیں بھی ہیں تو اس میں رہائشیوں کو رہنے نہیں دیا جائے گا، واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں،شہریوں سے درخواست ہے کہ رات کے وقت خدارا گیس استعمال نا کریں،وزیراعظم نے ایکشن لیا ہے اور وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایک زخمی کو برن سینٹر شفٹ کیا گیا ہے،ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،اچھی بات یہ ہے ریسکیو آپریشن فوری شروع ہوا،چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اگر کسی گھر میں کوئی دراڑیں بھی ہیں تو اس میں رہائشیوں کو رہنے نہیں دیا جائے گا۔