ابھیشیک شرما ہسپتال سے ڈسچارج، نمیبیا میچ میں شرکت کا فیصلہ آج ہوگا

ابھیشیک شرما ہسپتال سے ڈسچارج، نمیبیا میچ میں شرکت کا فیصلہ آج ہوگا

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، تاہم آئی سی سی مینرز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ آج میچ سے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابھیشیک شرما کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد معدے کے انفیکشن اور بخار کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی کھلاڑی تلک ورما نے بتایا کہ تمام طبی ٹیسٹ ٹھیک رہے ہیں اور ابھیشیک کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، تاہم میچ سے قبل ان کی طبیعت کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ کھیل سکیں گے یا نہیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی بیماری سے صحتیاب ہو کر ٹیم کے ساتھ پریکٹس کر چکے ہیں اور فٹ قرار دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت کو گروپ اے میں پاکستان، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو 29 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔