وزیراعظم ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ محمود اچکزئی
ملاقات میں تاخیر کی ممکنہ وجہ محمود اچکزئی کے فوج مخالف بیانات ہیں، سینئر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو فی الحال ملاقات نہ کرنیکا مشورہ دیا ،اس وقت ملاقات پر اچھا پیغام نہیں جائیگا
وزیراعظم شہبازشریف اور آپ کے درمیان ملاقات کس روز ہو گی؟ تو جواب ملا اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، جب ملاقات ہو گی تو بتا دیں گے،اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا سوال پر جواب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنیکا خدشہ پیدا ہو گیا، اپوزیشن لیڈر چیمبر کی بار بار کوشش کے باوجود وزیراعظم آفس سے ملاقات کا تاحال حتمی شیڈول نہیں دیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رواں ہفتے محمود اچکزئی سے ملاقات کا پیغام پی ٹی آئی کو دیا گیا تھا،لیکن ملاقات میں تاخیر کی ممکنہ وجہ محمود اچکزئی کے فوج مخالف بیانات ہیں، سینئر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو محمود اچکزئی سے فی الحال ملاقات نہ کرنیکا مشورہ دیا ہے۔ مؤقف اپنایا کہ اس وقت محمود اچکزئی سے ملاقات پر اچھا پیغام نہیں جائیگا۔ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے پوچھا کہ وزیراعظم اور آپ کے درمیان ملاقات کس روز ہو گی؟ تو جواب ملا اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، جب ملاقات ہو گی تو بتا دیں گے۔