حوالاتی کاجیل میں اسیران کے ساتھ فراڈ ،86 مقدمات

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے کیمپ جیل میں مقید حوالاتی ثاقب رضا ولد ارشاد حسین سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہیترجمان کے مطابق مذکورہ حوالاتی شاطر ذہن کا مالک ہے اور اس کے خلاف جعل سازی اور فراڈ کے 86 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم وصول کرتا اور بعد ازاں فرار ہو جاتا تھاترجمان نے مزید بتایا کہ حوالاتی جیل میں بھی مبینہ طور پر دیگر اسیران کے ساتھ فراڈ کرنے سے باز نہ آیا۔ اس نے ایک ساتھی حوالاتی سے جیز کیش کے ذریعے رقم منگوائی اور اسے بینک آف پنجاب کی جعلی رسید فراہم کر دی۔جیل انتظامیہ کے مطابق دیگر اسیران کو مذکورہ حوالاتی کی جعل سازی اور دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان پریزن رولز کے تحت اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور اسے علیحدہ بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کو قانون کے مطابق تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں ایسے جعلساز عناصر سے محفوظ رکھنا بھی جیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔