اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی میں قیدیوں کی گاڑی سے فرار ہونے والے مزید چار مفرور گرفتار کر لیے گئے جن کی تعداد گیارہ ہو چکی ہے۔ مفرور ملزمان میں وہاب کو گزشتہ صبح گرفتار کیا گیا جو سنگین مقدمے میں نامزد تھا، واحد،دانش اور عبدالرحمان کو دن کے دوران پکڑا گیا۔ باقی مفروروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ کہوٹہ میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل واپسی پر 29 جون کو 14 حوالاتی اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوگئے تھے۔