کراچی وفاق کو دیا جائے تو 3 ماہ میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی، فیصل واوڈا

 کراچی لاوارث نہیں رہے گا اچھی خبر ہے مسائل حل کرنے جا رہے ہیں، 28ویں ترمیم کس شکل میں آتی ہے وہ وقت بتائے گا، 
 ملک کے پورے سسٹم میں اصلاحات کو ٹھیک کرنا ہوگا،فیلڈ مارشل اور فوج کو برا بھلا کہنے والوں سے دہشتگردوں جیسا سلوک ہونا چاہیے
 اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈ انے کہا ہے کہ اگر کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے تو تین ماہ میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی،  صوبائی خود مختاری کے بعد وفاق صرف پیسہ جمع کر کے صوبوں کو دے دیتی ہے، کراچی لاوارث نہیں رہے گا اچھی خبر ہے مسائل حل کرنے جا رہے ہیں۔صدر مملکت سے  ملاقات کے بارے میں فیصل واوڈا نے بتایا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں 28ویں ترمیم زیر بحث نہیں آئی، 28ویں ترمیم کس شکل میں آتی ہے وہ وقت بتائے گا، وفاق کو ہم گالیاں دیتے ہیں لیکن وفاق تو دنیا سے قرضہ لے کر پیسہ لاتا ہے، وہ صوبوں کو آبادی کے لحاظ سے پیسے دیتا ہے لیکن صوبے کارکردگی نہیں دکھاتے تو گالیوں کا ملبہ اس پر ڈال دیا جاتا ہے، ملک کے پورے سسٹم میں اصلاحات کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ن کا کہنا تھا کہ کیا ملک میں کسی امیر کا بچہ گٹر میں گرتے ہوئے دیکھا ہے؟ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم گٹر کے ڈھکن لگانے پر جشن مناتے ہیں، میرا سوال ہے اس جمہوری نظام میں سیاستدانوں نے عوام کو کیا دیا ہے؟ کبھی آپ کسی کو پکڑ لیتے ہیں کبھی آپ چھوڑ دیتے ہیں کسی کو ڈیفالٹ کر دیتے ہیں