ڈپارٹمنٹل بریفنگ کے دوران ایلون مسک کے بیٹے کی شرارتوں نے دل جیت لیے؛ ویڈیو وائرل

ڈپارٹمنٹل بریفنگ کے دوران ایلون مسک کے بیٹے کی شرارتوں نے دل جیت لیے؛ ویڈیو وائرل

ایلن مسک کی وائٹ ہاؤس میں پہلی پریس کانفرنس: اخراجات میں کمی اور امریکا کے دیوالیہ ہونے کے خدشے پر گفتگو

ایلن مسک نے اپنی ادارے DOGE کے سربراہ کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے سرکاری اخراجات میں کمی کے حوالے سے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا دفاع کیا۔ اس دوران ایلون مسک نے خبردار کیا کہ اگر بجٹ میں کٹوتی نہیں کی گئی تو امریکا دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ایلن مسک نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اور اس کا حل سرکاری اخراجات میں کمی ہے۔ ان کے مطابق، اخراجات میں کمی کی پالیسی انتہاپسندانہ نہیں بلکہ ایک فطری اور عام فہم اقدام ہے جو عوامی مفاد میں ہے۔

ٹرمپ نے ایلون مسک کو دعوت دی کہ وہ میڈیا کو اپنے ادارے کے منصوبوں پر بریفنگ دیں۔ اس دوران ایلون مسک نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا مقصد عوامی اعتماد پر پورا اترنا اور جمہوریت کے اصولوں کے مطابق کام کرنا ہے۔دورانِ پریس کانفرنس ایلون مسک کے بیٹے "ایکس" بھی ان کے ساتھ تھے اور ایک موقع پر انہوں نے اپنے والد کے کندھے پر بیٹھ کر اس بریفنگ میں شرکت کی۔