سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد، 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر دستیاب ہے۔
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 660 روپے ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 758 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 39 ہزار 853 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 2,857 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 3,240 روپے پر پہنچ گئی ہے۔یہ کمی سونے اور چاندی کے خریداروں کے لیے خوش آئند ہے، جو ان قیمتی دھاتوں کی خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں۔