جن نکالنے کیلئے خاتون کو آگ لگا دی ، عاملہ فرار

محمدی کالونی میں حمیرا نے صبا پر پٹرول چھڑکا ،دیا سلائی جلائی تو آگ لگ گئی ،خاتون ہسپتال منتقل،مقدمہ درج 
سرگودھا(خصوصی رپورٹ)محمدی کالونی میں جعلی عاملہ نے جن نکالنے کیلئے شادی شدہ خاتون کو آگ لگا دی ، پولیس کے مطابق عاملہ حمیرا نے جن نکالنے کا کہہ کر صبا پر پٹرول چھڑک کر عمل شروع کیا،عمل کے دوران عاملہ نے دیا سلائی جلا ئی تو پٹرول نے آگ پکڑ لی،صبا کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ، متاثرہ خاتون کے شوہر ارشد کی درخواست پر جعلی عاملہ اور اسکے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ملز موں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔