حسن اور سعدیہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ،نکاح کرنے کی ضد پر جھگڑا ہوا ، دونوں جھلس گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں نکاح کرنے کیاصرارپر جھگڑا نوجوان نے خاتون دوست کو مبینہ طور پر آگ لگا دی نوجوان بھی جھلس کر زخمی ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقے میں نکاح کرنے کے اسرار پر جھگڑا حسن نے دوست سعدیہ کو مبینہ طور پر آگ لگا دی جس کے باعث سعدیہ بری طرح جھلس گئی متاثرہ سعدیہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن اور سعدیہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے آگ لگنے سے ملزم حسن کا بیس فیصد جسم بھی جھلس گیا دونوں میں نکاح کرنے کی ضد پر جھگڑا ہوا۔ شبہ ہے کہ خاتون نے خودسوزی کی کوشش کی پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی