کشمیریوں کی بڑی تعدادپیرس کی سڑکوں پر نکل آئی ،فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی
پیرس(آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر کشمیری کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔فرانس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پیرس کی سڑکوں پر کشمیریوں نے مودی دہشت گرد، دہشت گرد کے نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر آصف جرال کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پاکستانی جھنڈے اور بھارت مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے۔