کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے 72 گھنٹے درخت کو گلے لگا کر ریکارڈ توڑ دیا

کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے 72 گھنٹے درخت کو گلے لگا کر ریکارڈ توڑ دیا

کینیا کی ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ چیلنج موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کی کٹائی کے خطرات کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا۔ تروفینا نے نیری قصبے کے سرکاری احاطے میں ایک مقامی درخت کو منتخب کیا اور دوران چیلنج، جب وہ تقریباً سو رہی تھیں، تو ان کے حامیوں نے انہیں جگایا۔

تروفینا متھونی نے اپنے لباس کی اہمیت بھی بیان کی:

سیاہ رنگ: افریقی طاقت، احتجاج اور لچک
سبز رنگ: جنگلات، تخلیق نو اور امید
سرخ رنگ: مقامی مزاحمت اور حالات کا سامنا کرنے کی جرات
نیلا رنگ: پانی اور سمندری محافظوں کی نمائندگی
پچھلا ریکارڈ 48 گھنٹے کا تھا، جبکہ اس بار انہوں نے 72 گھنٹے تک درخت کو گلے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔