لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کییتفصیلات کے مطابق5 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل خلیل حسین کی طبی و مالی امداد سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو فوری ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح، کانسٹیبل شاہد اعجاز کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سابقہ کانسٹیبل قاسم حیات کی سروس بحالی کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔مزید برآں، مرحوم اے ایس آئی محمد اسماعیل کے بھائی کی جانب سے قانونی کارروائی کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو فوری ریلیف کی ہدایات دیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔