لاہو(سپیشل رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان کا استقبال کیا ،صدر مملکت لاہور میں دو روز قیام کرینگے۔لاہور آمد کے فوری بعدوہ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کے گھر ڈی ایچ اے گئے اور وہاں ثمینہ خالد گھرکی کو بیٹے کی شادی کی پیشگی مبارکباد دی۔صدر مملکت نے ثمینہ خالد گھرکی کی پارٹی خدمات کو سراہا اورپارٹی کی تنظیمی مضبوطی میں ان کے کردار کا اعتراف کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب بھی موجود تھے۔ بعدازاں آصف علی زرداری ڈی ایچ اے سے بلاول ہائوس چلے گئے ، آج گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔