چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

چلی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کوکیمبو کے علاقے میں آیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا کیونکہ چلی ماضی میں زلزلوں کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔ 1960 کی دہائی میں آنے والے زلزلے میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق اور اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہو گئی تھیں۔

دوسری جانب، فلپائن میں حالیہ دنوں میں آنے والے 6.9 شدت والے زلزلے نے بھی تباہی مچائی ہے۔ حکام کے مطابق اس زلزلے میں اب تک 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔