عوام فوج کیلئے دعا کریں، پیر پگارا

عوام فوج کیلئے دعا کریں، پیر پگارا

حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاک فوج کے لیے دعا کریں۔

 تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں سوندر میں مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔پیر پگارا نے مزید کہا کہ پاک فوج کی بدولت ہم آزاد ہیں اور آزادی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں، جبکہ سیاستدان صرف بیانات دینے تک محدود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت کے لوگ بچیوں کو تعلیم دے رہے ہیں، جو کہ ایک بہت مثبت قدم ہے۔