لاہور(کرائم رپورٹر)اداکارہ خوشبو خان اور ندا چودھری کی غیر اخلاقی پرفارمنسز، رات گئے اے سی ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن عدنان بشیر نے تماثیل تھیٹر کو سیل کردیا۔ تھیٹر سیل کرنے کی کارروائی میں پنجاب آرٹس کونسل کے عملے نے بھی حصہ لیا، اس سے قبل اداکارہ ندا چودھری ، خوشبو خان کو متعدد وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔