چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں: شرجیل میمن

چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں: شرجیل میمن

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ہونے والی ایک سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کا دلچسپی کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور انہیں سرمایہ کاری کے لیے ہر قسم کی سہولت دینے کے لیے تیار ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا ہے، اور چینی سرمایہ کاروں کو مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گرین انرجی کے منصوبے بھی کامیابی سے چل رہے ہیں، اور تھر کے کوئلے سے 200 سال تک سستی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ، کارپوریٹ فارمنگ سے بھی کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فائدہ ہو گا، جس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی ٹیکنالوجی اور پاکستان میں موجود مواقع مل کر ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔