تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک تاریخی موقع کے طورپر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو فوجداری مقدمے میں مدعا علیہ کے طور پر گواہی دینے عدالت پہنچے۔نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے میڈیا مالکان کو مثبت کوریج کے عوض ریگولیٹری مراعات فراہم کیں اور ایک ہالی ووڈ پروڈیوسر سے تحائف وصول کیے، جن میں قیمتی سگار اور گلابی شیمپین شامل ہیں۔تاہم انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔