زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے واقعے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق، کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے اور تیز لہروں کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔کشتی کی کل گنجائش 90 افراد تھی، لیکن اس میں 114 مسافر، عملے کے 5 ارکان اور کچھ بچے سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔