دفعہ 376 سیکشن 4 کے تحت جرم ثابت ہونے پر موت یا عمر قید کی سزا ہے
لاہور (کرائم رپورٹر )تھانہ غازی آباد میں اے ایس آئی عمران کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس کی تفتیش جاری ،مقدمہ میں 2 سنگین دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔دفعہ 365 بی اوردفعہ376 سیکشن 4 کا اضافہ کیا گیا ہے۔376 سیکشن 4 کی سزا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید ہے، اس سے پہلے مقدمہ میں دفعہ 376 لگائی گئی تھی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم عمران پہلے بھی ایک دفعہ متاثرہ ذہنی معذور لڑکی کو تھانے لیکر آیا تھا،کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔تفتیش اور فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔