شوہر نے روٹھی بیوی میکے میں قتل کردی

ملزم نے بیوی کو اپنے ساتھ واپس چلنے کا کہا، انکار پر طیش میں آکر فائرنگ کردی
 لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے میکے آئی ہوئی تھی، ملزم اسے منانے کے لیے سسرال پہنچا۔ ملزم نے بیوی کو اپنے ساتھ واپس چلنے کا کہا، انکار پر طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے ایس ایچ او شالیمار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے، ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔