آج سورج گرہن ہوگا‘پاکستان میں نظر نہیںآئے گا

اسلام آباد(آئی این پی) دنیا بھر میں فلکیاتی دلچسپی رکھنے والے افراد(آج) بدھ 12 اگست 2026 کو ایک نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے تاہم پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا، کیونکہ گرہن کے اہم مراحل کے دوران پاکستان میں رات کا وقت ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق جزوی گرہن کا آغاز: 12 اگست رات 8:34 بجے اور مکمل گرہن کا آغاز رات 9:58 بجے جبکہ عروج پر 12 اگست رات 10:46 بجے ہوگا تاہم مکمل گرہن کا اختتام رات 11:34 بجے ہوگا۔