کراچی(خصوصی رپورٹ ) رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن رواںماہ 12اگست کو ہوگا تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اور13اگست کی درمیانی رات 8 بج کر34 منٹ پرہوگا، 12 اگست کی رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پرختم ہوجائے گا