افرامیکس کلاس کے تیل بردار جہازوں نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )حوثی ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں کی جانے والی ناکہ بندی کے باوجود دو پاکستانی ایندھن بردار جہاز سعودی عرب کا خام تیل لے کر بغیر کسی حادثے یا رکاوٹ کے باب المندب اور بحیرہ احمر سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بحری نقل و حمل پر نظر رکھنے والی عالمی انٹیلی جنس کمپنی ونڈوارڈ کی جانب سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ افرامیکس کلاس کے ان دونوں تیل بردار جہازوں نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کیا اور اپنا ٹریکنگ سسٹم مسلسل آن رکھتے ہوئے واپس پاکستان روانہ ہوئے