حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا میں بچوں پر تشدد کا واقعہ، تھانہ حویلی لکھاکے قریب ہوٹل پر کام کرنے والے کم عمر شاگردوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ نان میں نمک زیادہ ہونے کی شکایت پر دو ملزمان، جن کی شناخت غلام الیاس اور منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، بچوں کو مرغا بنا کر مار رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ملزمان نے خود بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور شہریوں کی جانب سے کارروائی کے مطالبے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے واقعے کا نوٹس لیا۔ ڈی پی او کے فوری حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔