ڈی آئی جی لیاقت ملک کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا
لاہور ( کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت ملک کی سربراہی میں پنجاب پولیس میںسینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل آفس میں ہوا۔ اے آئی جی ایڈمن ایس ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ودیگرنے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے 26 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اے آئی جی ایڈمن نے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترقی پانے والوں میں شہزادباجوہ، شاہد ، شکیل ، حفیظ،طاہر ریاض، نواز، شاہد محمود، عامر عباس، آصف خان،سجاد حیدر شاہ،اشتیاق ،عرفان چٹھہ،مجید ، اسرار الحق، شہزاد اسلم، نصراللہ، عبدالرشید، اکرم، نیاز شاہ، جاوید ، نعیم، عاشق، رضوان، یاسر عرفان، عبدالغفار اور اعظم خان شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اڑھائی سال میں ریکارڈ 30 ہزار کے قریب افسروں و اہلکاروں کو میرٹ پر دی گئی۔ کارکردگی، سنیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔