اسلا م آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق لا ء کلرکس کی تقرری ایک سال کیلئے کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرن شپ پروگرام جون سے شروع ہوگا، درخواست فارم، اہلیت اور شرائط سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔